جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

داعش کے ہاتھوں عراقیوں کا اغوا، زندہ جلائے جانے کا خدشہ

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراقی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے دہشت گردوں نے مغربی عراق کے شہر البغدادی سے 120افراد کو اغوا کرنے کے بعد 45 افراد کو زندہ جلا دیا ہے۔ مقامی پولیس کے سربراہ کرنل قاسم العبیدی کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لوگ کون تھے اور ان کو کیوں قتل کیا گیا لیکن ان کا خیال ہے کہ ان میں سے کچھ سیکورٹی اداروں کے ارکان تھے۔ گزشتہ ہفتے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے العین الاسد فضائی اڈے کے قریب واقع اس شہر کے پیشتر حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ کرنل قاسم کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں موجود سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کی رہائش گاہیں بھی اب حملے کی زد میں ہیں۔ انھوں نے عراقی حکومت اور بین الاقوامی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ علاقے میں شدید لڑائی اور مواصلات کے نظام کے درہم برہم ہونے کی وجہ سے اس طرح کی اطلات کی تصدیق کر نا مشکل ہے۔ اسی مہینے کے شروع میں دولتِ اسلامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اردن کی فضائیہ کے ایک پائلٹ، جن کا طیارہ شام میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، کو زندہ جلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جمعرات کے قبضے سے پہلے البغدادی کئی ماہ سے دولتِ اسلامیہ کے دہشت گردوں کے محاصرے میں تھا۔ جنوری 2014 میں دولتِ اسلامیہ اور اس کے اتحادی سنی عرب قبائلیوں کی جانب سے فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے البغدادی کا شمار صوبہ انبار کے ان چند شہروں میں ہوتا تھا جو حکومت کے زیر انتظام تھے۔ خیال رہے کہ عین الاسد فضائی اڈہ جہاں تقریباً 320 امریکی فوجی عراقی افواج کو تربیت دینے کے لیے تیعنات ہیں شہر سے صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔ جمعہ کے روز دولتِ اسلامیہ کی جانب سے فضائی اڈے پر حملہ بھی کیا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…