لاہور ( این این آئی) صوبے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے،اغوا برائے تاوان کی وارداتوں مویشی چوری اور چوری شدہ گاڑیوں کی صوبے سے باہر ٹرانسپورٹیشن کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کی محفوظ ٹھکانوں پر پہنچنے کے تمام دریائی راستوں پر 49ریورائن پولیس پوسٹوں کے لئے بھرتی کیے گئے 687کانسٹیبلز میں سے 673نے بیسک کورس پاس کرنے کے بعد پاکستان آرمی کی زیرنگرانی جنگی تربیتی کورسز شروع کر دئیے ہیں جس میں سے 183کانسٹیبلز پر مشتمل پہلا بیچ تین ماہ کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر کے ڈیوٹیوں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ ریورائن پوسٹوں کی رفتار اور اس سے متعلقہ تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفےئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق،ایڈیشنل آئی جی PHP، امجد جاوید سلیمی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-، سلمان چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، بی اے ناصر، ڈی آئی جی I.T، شاہد حنیف، ڈی آئی جی آپریشنز، عامر ذوالفقار،ڈی آئی جیR&D،احمد اسحاق جہانگیر، اے آئی جی آپریشنز، احسن یونس، اے آئی جی ڈویلپمنٹ، کامران خان، اے آئی جی لاجسٹکس، ہمایوں بشیر تارڑ،اے آئی جی فنانس، حسین حبیب امتیاز اور اے آئی جی لیگل،کامران عادل کے علاوہ سی پی او کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ، امجد جاوید سلیمی نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ تمام 49پوسٹیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں جن میں سے اٹک میں 5، میانوالی 7، بھکر 3، لیہ 3، ڈی جی خان 9، مظفر گڑھ8، راجن پور 4اور رحیم یار خان میں 10پوسٹیں بنائی گئی ہیں جن میں سے19پوسٹوں کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقیوں پر کام جاری ہے جو اسی مالی سال کے خاتمے تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے راجن پور میں چار پوسٹوں کے بڑھانے کی تجاویز دیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو اس بارے میں ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ تمام پوسٹوں کو ضروری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے جن میں 49پولیس پک اپس، 98موٹرسائیکلیں اور 49موٹر بوٹس بھی شامل ہیں جبکہ ان پوسٹوں کے لئے مطلوبہH.R، تمام مطلوبہ اسلحہ وہتھیار اور فنڈز فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریورائن پوسٹوں کے لئے بھرتی کیے گئے اہلکاروں کی بیسک کورس میں پاس آؤٹ ہونے والوں میں سے دوسرے بیچ کی آرمی کی زیر نگرانی جنگی تربیتی کا سلسلہ جاری ہے۔
چھوٹو گینگ کیخلاف کارروائی کے اثرات،پاکستان آرمی نے نئی ذمہ داری سنبھال لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے



















































