پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)عدالت نے سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو 30، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔نیئر حسین بخاری اور ان کے بیٹے کی جانب سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج راجہ آصف کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر عدالت نے سابق چیرمین سینیٹ اور ان کے بیٹے جرار بخاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کو 30 ، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیئرحسین بخاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجھ پر مقدمہ درج کیا جانا افسوسناک ہے، میں پاکستان کی سینٹ کا سابق چئیرمین اور 40 سال سے وکالت سے وابستہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مقدمہ دائر کرنے کا مقصد بنیادی مسائل اور پاناما لیکس سے عوامی کی توجہ ہٹانا ہے اس لئے نااہل حکومت اس طرح کے حربے استعمال کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…