ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کا بڑا خطرہ، کونسے کونسے شہر نشانے پر؟ ہائی الرٹ جاری

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرمی چےف کی گےارہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثےق کے بعدانٹیلی جنس اداروں کی جانب سے جڑواں شہروں مےںہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ،راولپنڈی اسلام آباد کی اہم عمارتوں سمےت ائےر پورٹ اور تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے خطرے کے پےش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔آن لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آرمی چےف جنرل راحےل شرےف نے گزشتہ روز 11خطر ناک دہشتگردوں جودہشتگردی اور اغوا کی سنگین واردتوں سمیت تعلیمی اداروں اور موصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھے انکے سزائے موت کے پروانے کی توثےق کی تھی جس کے بعد انٹےلی جنس اداروں کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد مےں سکےورٹی کے پےش نظر ہائی الرٹ جاری کر دےا گےا ہے، آن لائن کوموصول ہونے والی تفصےلات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور دونوں بڑے ہوٹلز میں کارروائی ہوسکتی ہے ،جبکہ مین کاروائی سے توجہ ہٹانے کیلئے بڑے تعلیمی اداروں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے ،جن مےںقائد اعظم یونیورسٹی ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، نسٹ اور این ڈی یودہشتگردوں کا نشانہ بن سکتے ہےں، جبکہ راولپنڈی میں فوجی ٹاورز ، زرعی یونیورسٹی، کینٹ کا ایک ہوٹل ،اسلام آباد ائیرپورٹ اور اسکے گرد بھی خطرات ہوسکتے ہیں ۔دوسری جانب انٹےلی جنس اداروں کی رپورٹ کے بعد پولےس اور انتظامےہ نے حرکت مےں آتے ہوئے جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ کرکے سیکورٹی بڑھا دی ہے،سےکےورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال یونیورسٹی کے گرد سخت سیکورٹی کر دی گئی ہے،یونیورسٹی کے اطراف، پولیس ، پولیس کمانڈوز اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دےا گےا،یونیورسٹی کی جانب جانے والے راستے پر بھی پولیس تعینات ،جبکہ یونیورسٹی کو جزوی طورپر بند کردیا گیا ہے ، باہر کا اسٹاف بھی اندر نہیں آئے گا ،اوریونیورسٹی کے اندر رہائش پزیر اسٹاف کو ہی کام کرنے کی ہدایات کر دی گئےں ہےں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…