لاہور( نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی،محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دو دن میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع خاص طور پر شمالی اور مرکزی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہے گا اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر آندھی چلنے کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی موسمی پیشین گوئی پر توجہ دیں اور اس کے مطابق گندم کی کٹائی و گہائی کا انتظام کریں۔بارش کی صورت میں فصل کی کٹائی بند کردیں، بارش کے باعث پیداوار کو نقصان سے محفوظ کرنے کے لیے کھیت میں کٹائی کے بعد بھریاں چھوٹی باندھیں اورسٹوں کا رخ اوپر کی طرف رکھیں۔کھلواڑے اونچے کھیتوں میں لگائیں اور ان کے ارد گرد بارش کے پانی کے نکاس کا انتظام کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی کٹائی ریپر یا کمبائن ہارویسٹر سے کریں تاکہ فصل زیادہ دیر تک کھیت میں نہ پڑی رہے اور بارش کی صورت میں پیداوار متاثر نہ ہو۔
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کوخوشخبری سنادی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی ...
-
بھارت نے اسرائیل کو ایران پر حملوں میں مدد دی
-
بینک سے رقم نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی
-
کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟
-
ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب حکومت کو افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم
-
ایران اسرائیل کشیدگی: 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت مزید مشکل میں ...
-
اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران
-
ایران کا سرپرائز،اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
بھارتی خاتون نجومی کی ایک ہفتہ قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت
-
وہ خوش قسمت لڑکی جنکی فلائٹ ٹریفک جام کی وجہ سے چھوٹ گئی تھی
-
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں
-
مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی: ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’اسرائیلی جنگی طیاروں کے پاس یقیناًاضافی فیول ٹینک ہوں گے، اور یہ ایران کیلئے انتہائی پریشانی کی با...
-
بھارت نے اسرائیل کو ایران پر حملوں میں مدد دی
-
بینک سے رقم نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی
-
کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟
-
ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، پنجاب حکومت کو افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم
-
ایران اسرائیل کشیدگی: 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت مزید مشکل میں پھنس گیا
-
اسرائیل پر جلد ہی خیبر میزائل داغے جائیں گے، ایران
-
ایران کا سرپرائز،اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
بھارتی خاتون نجومی کی ایک ہفتہ قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت
-
وہ خوش قسمت لڑکی جنکی فلائٹ ٹریفک جام کی وجہ سے چھوٹ گئی تھی
-
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرح سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں
-
مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی: امریکی ٹی وی
-
ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد قُم کی جمکران مسجد پر سرخ پرچم کیوں لہرایا گیا؟
-
ایران کا اسرائیل پر 5 واں میزائل حملہ، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ