بنوں (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے استعفے کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ کے کہنے پر استعفی دے دوں، یہ منہ اور مسور کی دال‘‘،کرپشن کی ایک پائی بھی ثابت ہو جائے تو گھر چلا جاؤں گا۔منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران تحریک انصاف اور استعفے کا مطالبہ کرنے والی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سنا تھا کہ نیا خیبرپختونخوا بن رہا ہے، اس لئے آتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے دیکھتا آیا لیکن کہیں نیا خیبرپختونخوا نظر نہیں آیا، وہی پرانی سڑکیں، سکول اور ہسپتال ہیں، تبدیلی کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے کہنے پر نہیں جائیں گے، کہتے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں یہ منہ اور مسور کی دال۔ البتہ ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو استعفیٰ دے کر گھر چلا جاؤں گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث کرفیو کا نفاذ



















































