اسلام آباد: پاکستانی پنجاب کے سابق گورنر مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے اور بیٹیوں نے ممتاز قادری کے خلاف اپنا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ہے عدالت میں جمع کرائے جانے والے بیان میں شان تاثیر اور بیٹیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ممتاز قادری سلمان تاثیر کی ڈیوٹی پر مامور تھا اس نے اپنے فرض سے غداری کی ہے بیان میں کہا گیا کہ سلمان تاثیر کا ناحق قتل کیا گیا ممتاز قادری رحم کے قابل نہیں ہے تاثیر خاندان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ ممتاز قادری کی اپیل خارج کی جائے عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی اپیل سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں