لاہور( نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ کے پلندے بتاتے ہیں اسی لئے انہیں ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ،میری شوگر ملز نے پانچ سالوں میں کارپوریٹ انکم ٹیکس کی مد میں ایک ارب 83روپے دئیے ،ارب پتی شریف خاندان بتائے انہوں نے ان سالوں میں کتنا ٹیکس دیا ہے ، سوال یہ ہے کہ دیکھا جائے باہر خریدی گئی پراپرٹیز کیلئے پاکستان سے بھیجا جانے والا پیسہ جائز ہے یا نہیں اور میں اس کے سارے دستاویزی ثبوت پیش کر چکا ہوں،نواز شریف اور انکے خاندان کو دئیے گئے سات روز میں سے تین روز گزر گئے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں آیا ۔ زمان پارک میں عبد العلیم خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اور میری شوگر ملوں نے جتنا ٹیکس دیا ہے شریف خاندان نے اس کے بیس فیصد بھی نہیں دیا اگر ایسا ہے تو سامنے لائیں میں انہیں مان جاؤں گا ،ارب پتی شریف خاندان نے صرف ہزاروں یا چند لاکھوں میں ٹیکس دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم سچ سننے کی منتظر ہے ،میں نے گزشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو دستاویزات کے ساتھ پریس کانفرنس کی کہ میرا پاکستان سے باہر جانے والا پیسہ ٹریفک پر ڈیکلئرڈ ہے اور بینکوں کے مروجہ قانون کے مطابق ہے ۔میں نے بتا دیا ہے کہ میرے پاس اور میرے بچوں کے پاس کتنے اثاثے ہیں اور کس کے نام پر ہیں ۔حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کا حساب دیں اور اس کے گوشوارے عوام کے سامنے پیش کریں ۔شریف خاندان باہر بھجوائی جانے والی دولت کے بارے میں کیوں نہیں بتاتا ۔ لیکن وہ کرپشن ،ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے بارے کے بارے میں کیوں بتائیں گے اور شریف خاندان کبھی بھی سچ نہیں بتائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنماؤں میں صلح ہو گئی ہے اور تمام قیادت یکسو ہے جس کا لاہور کے جلسے کے موقع پر واضح اظہار ہو چکا ہے ۔ عبد العلیم خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے این اے 122اور این اے 154کے زخم تازہ ہیں اور وہ رس رہے ہیں۔ میں تو اپنا سب کچھ ڈیکلئر کر چکا ہوں ،شہباز شریف اپنے بڑے بھائی سے کہیں قوم جو سوال پوچھ رہی ہے اس کا کیوں جواب نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ خطاب کے دوران مائیک گرا کر اور حبیب جالب کے شعر پڑھ کر سچائی کو نہیں بدلا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ میرے پاس کتنے اثاثے اور کتنے فلیٹس ہیں ، میں اس کا اعلان کر دوں گا اور شہباز شریف کو بھی بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کتنی کمپنیاں ہیں۔
میری شوگرز ملز نے پانچ سالوں میں کتناٹیکس دیا؟جہانگیرترین کاناقابل یقین انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘
-
پروٹیکٹیڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز نا منظور
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آسٹریلیا جاکر ہم جنس سے شادی اور سیاسی پناہ کی کوشش کرنیوالا پاکستانی گرفتار
-
16سالہ کینسر کی مریضہ سے اجتماعی عصمت دری
-
بلاول بھٹو کا خود گاڑی چلاتے ہوئے ای چالان ہو گیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
خواتین پنک اسکوٹی شوہر یا بھائی کو چلانے نہ دیں، حکومت نے خبردار کردیا
-
امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز
-
نمک اور آئینوں سے لاکھوں گھروں کو بجلی فراہم، حیرت انگیز منصوبہ
-
نجی ہسپتال سے 18 سالہ نرس کی لاش برآمد
-
12سالہ بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا



















































