پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

صرف ایک شخص سے خطرہ ہے ؟ عمران خان نام زبان پر لے آئے،دبنگ اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کے علاوہ کسی سے سکیورٹی تھریٹ نہیں کیونکہ ا نہیں معلوم ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وہ تمام اپوزیشن کو منا لیں گے لیکن عمران خان نہیں مانے گا ، آج ( اتوار ) جلسے میں ضرور جاؤں گا،نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں ، جواب دینے کے لئے ٹائم لائن دیں گے جبکہ جواب آنے تک تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگارڈن ٹاؤن میں واقع چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے اپوزیشن کو متحرک کریں گے پھر ٹی او آر سامنے لائیں گے ،پانامہ لیکس سے متعلق 2مئی کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور پیر کو اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر ہونیوالے اجلاس میں ٹی او آر بھی سامنے آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے انہیں جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ۔ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔ پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صحیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے۔ اس بار نواز شریف کو ٹائم لائن دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی ۔ نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے لیکن اگر انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے علاوہ کسی سے سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے ،نواز شریف کو معلوم ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وہ تمام اپوزیشن کو منا لیں گے لیکن عمران خان نہیں مانے گا ، آج ( اتوار ) جلسہ ہو گا اور میں بھی جاؤں گا ، عوام بھی جلسے میں بھرپور شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صحیح جمہوریت نہیں آتی۔ بلاول نے بالکل صحیح کہا ہے نواز شریف کے پاس عہدے پر براجمان رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا اور ان کا مطالبہ درست ہے ۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چیئرمین سیکرٹریٹ میں جلسے کے چیف کو آرڈینیٹر عبدالعلیم خان نے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں جہانگیر خان ترین،چوہدری محمد سرور ،نعیم الحق ،محمود الرشید ،اعجاز چوہدری ،شعیب صدیقی ، میاں اسلم اقبال ،جمشید اقبال چیمہ اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…