کراچی(نیوزڈیسک) وزارت پٹرولیم نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثر سے عوام کو محفوظ رکھنے کی خاطر آئندہ ماہ کے لیے پٹرول پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی ہے۔وزارت پٹرلیم ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کے وزیر اعظم کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرکار نے تیل مصنوعات پر جی ایس ٹی کم کر دیا ہے ۔عوام کو ریلیف دینے کی خاطر قومی خزانہ 9 ارب روپے کی آمدن سے محروم ہو جائے گا ۔وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثر سے عوام کو محفوظ رکھنے کی خاطر آئندہ ماہ کے لیے پٹرول پر سیلز ٹیکس 14 روپے 48 پیسے سے کم کر کے 12 روپے 89 پیسے فی لٹر ، ہائی آکٹین پر فی لٹر سیلز ٹیکس 18 روپے 57 پیسے سے کم کر کے 13 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 10 روپے 40 پیسے سے کم کر کے 4 روپے 76 پیسے فی لٹر کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی 9 روپے 63 پیسے سے کم کر کے 4 روپے 72 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 29 روپے 57 فی لٹر پر برقرار رکھا ہے ۔
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں،حکومت کا عوام کو انوکھا ریلیف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































