پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

لاہور (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ خود کرنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے پنجاب کی پارٹی قیاد ت میں سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے سے بھی روک دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں نہ صرف پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی معاملات کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ تمام اجلاسوں کی صدارت بھی اب خود ہی کیا کریں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ضمن میں اسد عمر کو کراچی کے معاملات کی مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو کراچی کے ضمنی انتخابات سمیت تنظیمی امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…