اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عجیب و غریب موبائل فون تیار، کاغذ کے بھی اس کے سامنے کچھ نہیں

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (نیوزڈیسک ) کاغذ کی طرح مڑ جانے والے اسمارٹ فون کو تیار کرنے کی کوشش سام سنگ سمیت کئی کمپنیاں کررہی ہیں مگر اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ تاہم اب کینیڈا کی ایک یونیورسٹی نے لچکدار اسمارٹ فون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ریفلیکس نامی لچکدار اسمارٹ فون کو کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی نے تیار کیا ہے اور فی الحال یہ ایک نمونہ ہی ہے۔ اس کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کی ٹیم نے 720p لچکدار ایل جی او ایل ای ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا ہے جس میں سنسرز اور ہیپٹک فیڈبیک موٹرز وغیرہ موجود ہیں۔ اینڈرائیڈ 4.4 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ یہ فون کسی عام اسمارٹ ڈیوائس کی طرح بھی کام کرسکتا ہے۔ محققین نے اس کے کامیاب تجربے کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر جاری کی ہے جس میں اسے کسی کتاب کی طرح ورق پلٹنے اور اینگری برڈ گیم کو لچکدار اسکرین کی مدد سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کو محققین کی جانب سے نیدرلینڈ میں آج سے شروع ہونے والی ہیومین۔ کمپیوٹر انٹرایکشن کانفرنس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اسے 5 سال کے اندر کمرشل بنیادوں پر تیار کیا جانے لگے گا۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ اس سے بھی جلد آپ کے ہاتھوں میں ہو۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…