جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے،قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خواتین اراکین اسمبلی نے کاسمیٹکس مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کردیا‘ کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنا ہے‘ پاکستانی خواتین خوبصورت ہیں انہیں زیادہ میک اپ کی ضرورت نہیں‘ پانچ وقت کی نماز سے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی خاتون رکن اسمبلی شاہین شفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم کیلئے کاسمیٹکس سے زیادہ ضروری آٹا چینی اور دالیں ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر اپنی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور ان کی قیمتوں میں روز بروز کمی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک خاتون کاسمیٹکس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر دکھ تو ہے مگر زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ متوسط طبقے کی ضرورت کی اشیاء میں کمی ہورہی ہے۔ رکن اسمبلی شاہ جہان میر نے کہا کہ کاسمیٹکس مصنوعات پر ڈیوٹی سے خواتین پر فرق پڑے گا کیونکہ خواتین کی اکثریت برسرروزگار نہیں ہے مگر جب ہم پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کریں گے تو ہمارے چہرے ویسے ہی خوبصورت ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو اللہ تعالیٰ نے ویسے ہی خوبصورت بنایا ہے انہیں میک اپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…