چھوٹو گینگ کا گھیراﺅ، آپریشن کو ضرب آہن کا نام دیدیا گیا

4  اپریل‬‮  2016

راجن پور (نیوز ڈیسک) پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی کرتے ہوئے اشتہاریوں کا چاروں اطراف سے گھیراﺅ کرلیا ہے۔ آپریشن کو ضرب آہن کا نام دیا گیا ہے۔ ڈی پی او غلام مبشر میکن کے مطابق پولیس نے دریائے سندھ کے کچے کے علاقوں میں چھوٹو گینگ کے 60 سے زائد اشتہاری ڈاکوﺅں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ضرب آہن آپریشن میں راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ کے 1600 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں چھوٹو گینگ کے اشتہاری ڈاکوﺅں نے بنگلہ اچھا کے علاقے کچہ جمال میں قائم پولیس چوکیوں جمال 1 اور جمال 2 پر قبضہ کررکھا ہے اور اس علاقے کو نوگوایریا بنایا ہوا ہے، پولیس آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور بھاری اسلحے کا استعمال کررہی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…