منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مظفرآباد کے دیگر پہاڑوں سے عجیب قسم کی گیس نکلنے لگی آس پاس کے علاقے کی رنگت تبدیل سبز رنگ غائب

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)دارالحکومت مظفرآباد کے دیگر پہاڑوں سے عجیب قسم کی گیس نکلنے لگی آس پاس کے علاقے کی رنگت تبدیل سبز رنگ غائب جانور بھی اس طرف کا رخ نہیں کرتے۔ بزرگوں کے مطابق شاید اس زمین تلے لاوا ابل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد کے مختلف پہاڑی علاقے جن کے آس پاس سے بڑی مقدار میں کوئلہ اور دیگر معدنیات کی نکاسی ہوتی تھیں اب ان مقامات سے عجیب قسم کی گیس نکل رہی ہے اس گیس کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی علاقوں میں مقیم افراد کی آنکھوں میں جلن ،تکلیف اور روشنی کم ہونے جیسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔قابل غور بات یہ ہے کہ بارش اور سردی کے باوجود ان علاقوں میں سبز کھاس نہیں اگتی اور نہ اس طرف کوئی جانور چرانے لے جاتے ہیں بزرگوں کے مطابق ان علاقوں میں نیچے لاوا ہے جس کی وجہ سے علاقے سر سبز نہیں البتہ جلے ہوئے نظر آتے ہیں۔8اکتوبر 2005کے زلزلے کے دوران ماہرین نے انکشاف بھی کیا تھا کہ ماکڑی ، چہلہ بانڈی، شوائی، کامسر، چھلپانی سمیت دیگر بڑے پہاڑوں کے نیچے لاوا ہے اگر یہ پھٹ گیا تو کافی جانی نقصان ہو سکتان ہے اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور ایم ڈی اے کی ملی بھگت سے لوگوں نے ناجائز تجاوزات کی بھر مار کر دی جو خود موت کے منہ میں جانے کی دعوت ہے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ان علاقوں کی ایک سروے کروائے تاکہ لوگ محفوظ مقام تک رسائی حاصل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…