پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں 15 سال کا تھا جب کرینہ نے پہلی فلم کی‘ارجن کپور

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اداکارہ کرینہ کپور خان نے بولی وڈ میں جب اپنی پہلی فلم کی تھی تو وہ صرف 15 سال کے تھے اور آج وہ فلم میں ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 35 سالہ کرینہ کپور اور 30 سالہ ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ارجن کپور ایک گھریلو شوہر جبکہ کرینہ ایک بزنس ویمن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ارجن کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور سے ان کی دوستی کی وجہ سے وہ اس فلم میں ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر اچھے نظر آئے۔ارجن کے مطابق ’آپ کو ایک ایسے اداکار کی ضرورت ہے جس کے ہمراہ آپ آسانی سے کام کرسکیں کیوں کہ اسکرین پر بھی آپ کی شادی اصل لگنی چاہیے۔ارجن کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں ویسے ہی ہماری شادی کو نہایت عجیب انداز میں پیش کیا گیا ہے تو ہماری کوشش یہی تھی کہ سب کچھ اصل لگے۔یہ اب تک واضح نہیں ہوا کہ کیا اصل زندگی کی طرح فلم میں بھی کرینہ، ارجن سے عمر میں بڑی نظر آئیں گی۔ارجن کا مزید کہنا تھا ’میں 15 سال کا تھا جب کرینہ کپور نے بولی وڈ میں فلم ’ریفیوجی‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، میں دسویں جماعت میں تھا، میں کرینہ کو تب سے جانتا ہوں اور وہ آج بھی بالکل تبدیل نہیں ہوئیں۔کرینہ کے حوالے سے ارجن کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور ایک ہی اسکرین پر ان کے برابر نظر آنا ان کے لیے بہت بڑی بات ہے۔مزاحیہ اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں معروف اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے۔آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…