بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی اداکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ , بیٹی اور بہو کے ہمراہ 11روزہ دورے پر واہگہ کے راسے لاہور پہنچ گئے ۔ رضا مراد اپنے دورہ کے دوران لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد بھی جائیں گے۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ ہمیشہ لاہور آنے کی خواہش رہی ہے اور تیسری بار لاہور آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر کبھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی دوسرے ملک میں ہوں ،پہلے دو دوروں کے دوران یہاں جتنا پیار ملا ہے اسی نے مجھے تیسری بار لاہور آنے پر مجبور کیا ہے ۔ رضا مراد نے کہا کہ اگر دونوں ممالک میں تعلقات کو آگے لیکر جانا ہے تو روابط کو فروغ دینا ہوگا اسی سے دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا چاہتے ہیں ۔ دونوں ممالک میں کچھ ایسے عناصر ہیں جو رکاوٹیں ڈالتے ہیں لیکن ان کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دورہ کے دوران لاہور کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد جانا بھی شیڈول میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…