اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں کم شرکت اور غیر ملکی دورے زیادہ کرنے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سمیت بعض اراکین پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ کے اجلاس سے غیر حاضری کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے بدھ کو محمود اختر نقوی نے آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت وزیر اعظم نواز شریف اور چودھری نثار علی خان سمیت دیگر ارکان کے خلاف درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف ان کے پرنسپل سیکرٹری ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ، سیکرٹری سینٹ و قومی اسمبلی ، وزارت قانون ، قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت 12 افراد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے ۔ مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان سال 2013 سے 2016 تک قومی اسمبلی اور سینٹ و پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں صرف اور صرف 8 ، 10 بار پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہوئے جبکہ مدعا علیہ میاں محمد نوازشریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان بیرون ممالک کے زیادہ دورے کرتے ہیں اور مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہوتے ہوئے بھی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے بلکہ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں جانا اپنی توہین سمجھتے ہیں جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے اور مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان جمعہ ، ہفتہ ، اتوار جاتی عمرہ رائیونڈ لاہور میں گزارتے ہیں ۔
پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاسوں میں نہیں شرکت کرتے ہیں جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے ایسا محسوس ہوتا ہے اور حقیقت بھی ہے کہ مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی امسبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے تو ان کے کابینہ کے وزراء بھی پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے اور کورم بھی پورا نہیں ہوتا ۔ یہی حال مدعا علیہ چودھری نثار علی خان ، وزارت داخلہ ، حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان بھی پارلیمنٹ سے غائب رہتے ہیں پارلیمنٹ کا اجلاس لگتا ہی نہیں کہ حقیقتاً پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہے اور 20 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود ترقی ، خوشحالی اور مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سلامتی کے لئے بھی پارلیمنٹ میں کوئی گفتگو بحث و مباحثہ بھی نہیں ہوتا ، گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔ معزز عدالت عظمی پاکستان ، مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنے لئے اور اپنی فیملی کے لئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو تجارتی طور پر چلا رہے ہیں ان کو مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی بھی ان کو پروا نہیں ہے مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اس لئے پارلیمنٹ میں نہیں آتے کہ اپوزیشن اور ممبران قومی اسمبلی سوال جواب کریں گے مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ظلم و ستم کر رہے ہیں مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مدعا علیہ چودھری نثار علی خان ، وزیر داخلہ ، حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور دیگر وفاقی وزراء اور وزراء مملکت اور ممبران قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں یعنی پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سینٹ میں شرکت کرنے کا حکم دینا عین انصاف کے عین مطابق ہے اور مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت اسلام جمہوریہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، امن و امان کے قیام کے لئے ضروری اقدامات پارلیمنٹ میں طے کر کے عملدرآمد کرنے حکم دینا عین انصاف کے عین مطابق ہے ۔مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور 2013 سے پارلیمنٹ ، قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سینٹ اسمبلی کی پوری کارروائی میں مذکورہ مدعا علیہان اور وفاقی وزراء مملکت کی شرکت اور غیر حاضری اور دونوں پارلیمنٹ یعنی قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں کی مکمل کارروائی معزز عدالت نے بمعہ حلف نامہ پیش کرنے کا حکم مدعا علیہان سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری سینٹ سے معزز عدالت عظمی پاکستان کو پیش کرنے کا حکم دینا نہایت ضروری ہے تاکہ معزز عدالت میں تمام حقائق اور حقیقت آ سکیں جو کہ نہایت نہایت ضروری ہے اور مکمل طور انصاف کے عین مطابق ہے ۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان اور تمام وفاقی وزراء اور وزراء مملکت اور تمام اراکین پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سینٹ اسمبلی کی حاضری اور غیر حاضری کا ریکارڈ مدعا علیہان سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری سینٹ سے معزز عدالت عظمی پاکستان کو پیش کرنے کا حکم دینا نہایت ضروری ہے تاکہ معزز عدالت میں تمام حقائق اور حقیقت آ سکیں جو کہ نہایت ضروری ہے اور نہایت ضروری ہے اور مکمل طور پر عین انصاف کے عین مطابق ہے ۔درخواست کے آخر میں استدعا کی گئی ہے ہر شخص آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے کوئی شخص قانون اور آئین سے بالاتر نہیں معزز عدالت آئین اور قانون کے محافظ ہیں کوئی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا ( معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے سائل کہ آئینی درخواست اور استدعا نہایت نہایت اہمیت کی حامل ہے سائل کی آئینی درخواست اور استدعا کو منظور کرنے کا حکم صادر کرنے کی استدعا ہے ۔مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور
پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سینٹ اسمبلی کے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی اور کتنے اجلاسوں میں غیر حاضر رہے ۔
اجلاسوں کا مکمل ریکارڈ تفصیلی رپورٹ کے ساتھ بمعہ حلف نامے کے ساتھ مدعا علیہان اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری سینٹ کو حکم صادر کرنے کی استدعا ہے ۔ مدعا علیہ محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان غیر ممالک دوروں کی اور غیر ممالک دوروں پر جو اخراجات آئے ہیں اور ان دوروں سے مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فائدہ ہوا یا نقصان ہوا اس کی مکمل رپورٹ اور مکمل ریکارڈ بمعہ حلف نامہ معزز عدالت میں پیش کرنے کے لئے مدعا علیہ سیکرٹری وزارت خزانہ ، حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سیکرٹری حکومت وزارت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکم صادر رکنے کی استدعا ہے ۔مدعا علیہ میان محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو چاروں صوبوں میں ذاتی طور پر جا کر اعلی سطح اجلاس منعقد کر کے چاروں صوبوں کے عوام کے درپیش مسائل حل کرنے کا مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حکم صادر کرنے کی استدعا ہے ۔مدعا علیہ میاں محمد نواز شریف ، ممبر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے 2013 سے 2016 تک جمعہ ، ہفتہ ، اتوار جاتی عمرہ رائیونڈ لاہور میں گزارے اس کا مکمل ریکارڈ معزز عدالت میں بمعہ حلف نامہ پیش کرنے کے لئے مدعا علیہ سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حکم صادر کرنے کی استدعا ہے ۔پارلیمنٹ قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سینٹ اسمبلی کی 2013 سے 2016 تک کی مکمل ویڈیو ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ اور تقاریروں کا مکمل ریکارڈ معزز عدالت عظمیٰ پاکستان میں پیش کرنے کے لئے مدعا علیہان سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی اور چیئرمین سیئنٹ اور سیکرٹری سینٹ کو حکم صادر کرنے کی استدعا ہے ۔2013 سے 2016 پارلیمنٹ قومی اسمبلی کے اراکین کی حاضری اور پارلیمنٹ سینٹ اراکین کی حاضری اور غیر حاضری کا مکمل ریکارڈ معزز