لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی جنوبی ایشیا ءمیں موبائل بینکنگ کے استعمال میں سب سے آگے نکل گئے ، گزشتہ سال پاکستانیوں نے تقریباً107ارب روپے کی بینکنگ ٹرانزیکشنز کے لیے موبائل فون کا استعمال کیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستا ن میں موبائل بینکنگ عام ہونے لگی ، پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران موبائل بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی میں تقریبا 60فی صد اضافہ ہوا اور 61لاکھ پاکستانیوں نے موبائل بینکنگ کے ذریعے 107ارب روپے منتقل کیے ۔یہی نہیں ایک سال کے دوران تین لاکھ 52ہزار شہریوں نے 2ارب 30کروڑ روپے کے یوٹیلٹی بل بھی موبائل بینکنگ کے ذریعے جمع کرائے ۔ ورلڈ بینک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ 9فیصد پاکستانی اس وقت موبائل بینکنگ کا استعمال کر رہے ہیں اور یہ تعداد خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔