کراچی (نیوزڈیسک)قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،لیاری گینگ وار اور پارٹیوں کے عسکری ونگزکے مطلوب ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گا ،حکومت سے بیرون ممالک بیٹھے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے منگوانے کی درخواست بھی کردی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکورٹی ادارے کا اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرپول سے رابطے کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے گینگ وار ملزمان اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے ملزمان کی اندرون ملک اور بیرون ملک گرفتار ی یقینی بنانے کا فیصلہ کیاہے،فرار ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 50 لاکھ روپے تک کا انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں شریک افسران کو لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈروں استاد تاجو، بابا لاڈلہ، غفار زکری، سنی، شفیع پٹھان، ملا عتیق، رئوف ناظم، وصی لاکھو، فیصل پٹھان، آغا شوکت، شیراز زکری، عمر کچھی، شکیل بادشاہ خان، سردار آصف عرف مٹھل، گلابو، ساجد گولی مار، جمیل چھانگا، سلیم چاکلیٹی، سعید کاجل، ملا سہیل سمیت دیگر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب بیرون ملک فرار گینگسٹر بابا لاڈلہ، استاد تاجو، ملا نثار، آغا شوکت، شیراز کامریڈ، سنی، شکیل خان جوکہ دبئی میں ہیں، انٹرپول کے ذریعے ان کی گرفتاری کے لئے بھی حکومت سے کہا گیا ہے ۔
کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































