جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں، قومی اداروں پر قابض ہیں

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑے بڑے عزیر بلوچ اسمبلیوں اور قومی اداروں پر قابض ہیں جنہوں نے قوم کے وسائل پر قبضہ کرکے ان کی خوشیوں کا قتل عام کیا ہے۔ عوام ان عزیر بلوچوں کے رحم و کرم پر ہیں، یہی لوگ 69سال سے ملک و قوم کی تقدیر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ چھوٹے بڑے عزیر بلوچوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔ بڑوں کی لڑائی میں ہمیشہ ملک و قوم کا نقصان ہوتا ہے، اختیارات کی لڑائی میں عام آدمی کیلئے کچھ نہیں۔ حکمران ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کے پاس غربت جہالت، مہنگائی بدامنی کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نہ ہی عام آدمی کی زندگی میں کوئی بہتری لانے کی انہیں فکر ہے۔ مارچ میں کرپشن اور سود کے خلاف فیصلہ کن جنگ کیلئے میدان میں اتریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم لاہور میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومتی پارٹیوں کے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور لڑنے جھگڑنے سے عوام کے ہاتھ کچھ آئے گا نہ عام آدمی کے مسائل میں کوئی کمی واقع ہوگی، اگر یہ پارٹیاں واقعی کچھ کرنا چاہتی ہیں تو آگے بڑھیں اور مل جل کر ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں۔ حکمران کرپشن اور کمیشن کلچرکے سدباب کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہاکہ عزیر بلوچ کے انکشافات انتہائی گھنائونے، شرمناک اور چشم کشا ہیں۔ انہوں نے کئی چہروں سے نقاب الٹ دیئے ہیں۔ مارچ میں شروع ہونے والی کرپشن کے خلاف تحریک ملک کو لٹیروں سے پاک کرنے اور دیانتدار قیادت آگے لانے کی تحریک ہے۔ مزید برآں ایک بیان میں سراج الحق نے کہا قومی ایئر لائن میں لازمی سروس ایکٹ کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین آمریت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اوچھے اور خلاف آئین ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، اس طرح کی لاقانونیت تو جنگ کے حالات میں بھی دیکھنے میں نہیں آتی، لگتا ہے کہ حکمران کسی آئین اور قانون کو نہیں مانتے اور صرف آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہدایت پر عمل پیرا ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لازمی سروس ایکٹ کے حکم کو فوری واپس لے، ہم پی آئی اے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، صباح نیوز کے مطابق لاہور میں متعین امریکی قونصل جنرل ہارکن رائڈرنے منصورہ میں سراج الحق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ لوگوں کو انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے بغیر دنیا کو درپیش خطرات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔امریکہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…