جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

تبلیغی جماعت پر پابندی ، حکومت یہودیوں سے بھی آگے نکل گئی

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

کراچی (نیوزڈیسک) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے کہاہے کہ نوازشریف جب بھی اقتدارمیں آئے اسلام کا نام لے کر آئے مگر اقتدارسنبھالتے ہی امریکاکی گودمیں جاکر بیٹھ جاتے ہیں،اسلام نے سودکو حرام قراردیامگر نوازحکومت سود کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئی یہاں تک کہ صدرممنون حسین نے علماء سے مضحکہ خیز درخواست کی کہ وہ سود کے لئے گنجائش نکالیں، جمعے کی چھٹی کا خاتمہ بھی نوازحکومت کا کارنامہ ہے، سننے میں آرہاہے موجودہ حکومت آئین پاکستان سے اسلامی شقوں کو نکالنے کے لئے بھی زورآزمائی کررہی ہے۔اب تبلیغی جماعت پر پابندی لگاکر خوداپنے پیروں پر کلہاڑی ماررہی ہے، حالانکہ دنیاکے کسی ملک کے تعلیمی اداروں میں تبلیغ پر کوئی پابندی نہیں ہے،نوازحکومت تو یہودیوں سے بھی آگے نکل گئی ہے،انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت کا سیاسی معاملات سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، اسلام کے خلاف پالیسیاں نوازحکومت کو لے ڈوبیں گی،اگر حکومت کو پابندی لگانی ہے تو تعلیمی اداروں میں ناچ گانوں اور مخلوط محافل پر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازحکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ملکی وسائل کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے،پاکستان میں تمام میگاپروجیکٹس نوازحکومت خودچلارہی ہے، اہم وزارتوں پر اپنے رشتے داربٹھائے ہوئے ہیں،قوم کے لئے مہنگائی اور بے روزگاری مقدرکردی گئی ہے، عوام کومسائل میں اس طرح جکڑدیاگیاہے کہ حکومت کے خلاف بولنے کے لئے بھی ان کے پاس ہمت نہیں ہے۔یہ باتیں انہوں نے شہرکے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر علماء سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر صوبائی ناظم مفتی محمدحماداللہ مدنی، پیر لیاقت شاہ، مولانامشتاق عباسی، مولاناخواجہ احمدیارخان، صاحبزادہ احمدالرحمان، مولاناغلام مصطفی فاروقی، قاری سیف الرحمان، مولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، قاری عبدالغفورشاکر، قاری لیاقت رحمانی، الحاج عبدالعزیز، قاری عبدالحئی شیخ، غلام صمدانی گجر، انجینئر سلمان احمدودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…