عزیر بلوچ کی گرفتاری کے بعد ایسے ہوشربا انکشافات جوپہلے کبھی نہیں فاش ہوئے

2  فروری‬‮  2016

کراچی(نیوزڈیسک)لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کی گرفتاری کے بعدہوشرباانکشافات منظرعام پر آرہے ہیں،جرائم کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ماہانہ ایک ارب روپے کماکرچودہ کروڑروپے بڑی سیاسی جماعت کے بڑے رہنماؤں کو فراہم کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق خوابوں کی دنیا دکھانے والے بالی ووڈ کے کہانی نویس بھی لگتا ہے اپنی فلموں کااسکرپٹ پاکستانی گینگسٹرزسے لکھواتے ہیں،ایسا ہی ہواعزیربلوچ کے معاملے میں۔گرفتاری کے بعدانکشافات کاسلسلہ شروع ہواتومعلوم ہواکہ ممبئی والوں کااسکرپٹ بھی عزیربلوچ لکھتاہے جوا منشیات اغوا برائے تاوان غرض کونساایسا جرم جوعزیراینڈکمپنی نے نہ کیاہو۔عزیربلوچ کا کہناہے کہ جرائم کی دنیا سے ماہانہ لگ بھگ ایک ارب روپے کاکالا دھن حاصل کیاجاتاتھااوراس میں سے چودہ کروڑ جاتے تھے بڑی سیاسی جماعت کے بڑوں کو تاکہ بڑے گھرکاخرچہ پانی چلتا رہے مہینے کی چودہ فیصد آمدنی نے بڑے گھرکے مکینوں کی آنکھوں پرپٹی باندھ دی اورانہوں نے عزیربلوچ کے ہاتھ مزیدمضبوط کئے۔ عزیربلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد پپو کے قتل کی منصوبہ بندی پیپلزپارٹی کے رہنما قادرپٹیل نے کراچی پولیس کی مدد سے کی اورارشد پپوکوگھیرنے کیلئے جگہ کاانتخاب ہوا ڈی ایچ اے کراچی کے فلیٹ میں جہاں شراب اورشباب کی محفل میں ارشد پپوکومدہوش کیااورپھراس کوقتل کر نے کے بعداس کیسرسے فٹبال کھیلی اورلاش کوجلادیا۔عزیربلوچ کے انکشافات ابھی شروع ہوئے ہیں اوران سے طاقت کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،آنے والا وقت اور بے رحم ہے،جوکئی پردہ نشینوں کوبے نقاب کردیگا۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…