اسلام آباد(نیوزڈیسک)طبل جنگ بج گیا،تحریک انصاف سڑکوں پر ،کارکنوں کی تیاریاں،حکومت کو بڑا جھٹکادینے کا فیصلہ، تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے خلاف 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، گیس پر اضافی ٹیکس اور غیر شفاف نجکاری پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کرے گی جب کہ قومی مفادات کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اور گیس پر ٹیکس لگانے سمیت کسانوں اور ورکرز پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لیے تحریک انصاف ان تمام مظالم کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کا باضابطہ اعلان عمران خان کل پریس کانفرنس میں کریں گے جبکہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































