اسلام آباد (نیوزڈیسک) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں جذبہ جہاد کے شوق کو اجاگر کیاجاتا ہے۔ جہاد میں اگر حالات کا تقاضا ہو تو پھر پچھے ہٹنا جرم نہیں،حکومت کی زمین پر مساجد اور مدارس بنانا جائز ہے۔لال مسجد کے زیر سایہ مزید 28 مدارس کام کررہے ہیں۔ 550 ملازمین کی تنخواہوں پر ماہانہ 28 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھاکہ جب حکومت نے انہیں برقع پہنا کر باہر نکالا اور پھر میڈیا کے سامنے پیش کیا تو بہت افسوس ہوا۔ حکومت نے بہت زیادتی کی مگر اس کے باوجود مجھے ندامت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ جہاد میں اگر حالات کا تقاضا ہو تو پھر پچھے ہٹنا جرم نہیں ہے۔ اعتراف کرتا ہوں کہ جامعہ حفصہ اور لال مسجد حکومت کی زمین پر قائم ہیں مگر حکومت کی زمین پر مساجد اور مدارس بنانا جائز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 28 مدارس ملک بھر میں کام کررہے ہین اور ان کے ساتذہ ‘ معلمات اور دیگر سٹاف کی تنخواہیں تقریباً 28 لاکھ روپے بنتی ہیں جو باقاعدگی سے دی جارہی ہیں پانچ ہزار سے زائد طلباء و طالبات کو دینی تعلیمی سے آراستہ کیا جارہا ہے۔
لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں کیا ہورہاہے؟ برقع کیوں پہنا تھا؟خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیزکے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان



















































