اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پی آئی اے کے ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب جو بھی ڈیوٹی پر نہیں آئے گا گھر پر ہی رہے گا،پی آئی اے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری دے دی۔ منظوری کے ساتھ ہی تمام یونینز بھی تحلیل ہو گئیں۔ اب ہڑتال یا احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاجاًجہاز نہ اڑانے والا پائلٹ گھرجائے گا۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کیلئے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی قومی ایئر لائن کی تمام یونینز بھی تحلیل ہو گئیں۔ وزیراعظم کی جانب سے ایوی ایشن ڈویڑن کی منظور کردہ سمری کے مطابق اب پی آئی اے کا کوئی بھی ورکر مظاہرہ یا ہڑتال نہیں کر سکے گا جو ایسا کرے گا نوکری سے ہاتھ دھوئے گا اور جیل بھی جائے گا۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لازمی سروس ایکٹ کی منظوری پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماو¿ں نے کہا کہ منگل صبح سات بجے سے فضائی آپریشن معطل کرنے کی ڈیڈ لائن برقرار ہے۔ حکومت لاٹھیاں برسانا چاہتی ہے تو بھی تیار ہیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج قانونی حق ہے تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی تیار ہیں۔ اگلا لائحہ عمل نوٹی فکیشن پڑھنے کے بعد ہی بنائیں گے۔ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین نے مختلف شہروں میں چھٹے روز بھی دفاتر کی تالہ بندی کی۔ مظاہرے بھی کئے گئے۔
ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ،منظوری دیدی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سکول کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا



















































