اسلام آباد(نیوزڈیسک).فیصلہ حق میں آنے کے باوجود علیم خان مشکل میں پڑ گئے، الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر تین سال قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے، تاہم این اے 122 سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن نے علیم خان کو ووٹوں تک رسائی دے دی۔الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر علیم خان مشکل میں پڑ گئے، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق علیم خان کی جانب سے این اے 122 میں ووٹرز کی منتقلی سے متعلق جمع کرائے گئے تمام حلف نامے جھوٹے ہیں، یہ تمام حلف نامے دیر اور سوات کے ووٹرز کے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت عدالت میں غلط بیان حلفی پر بنوانے اور جمع کرانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانہ کی سزا بھی ہوسکتی ہے، جبکہ دیگر قوانین کے تحت یہ سزائیں 2 سے 7 سال تک ہوسکتی ہیں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں قائم بینچ نے علیم خان کی 2 درخواستوں پر 19 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گذار کو ووٹوں تک رسائی کی اجازت دے دی۔فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ علیم خان نے درخواستوں کے ساتھ ووٹرز کے غلط بیان حلفی جمع کرائے جس پر الیکشن کمیشن کارروائی کا حق رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 122 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
این اے 122،علیم خان کاجھوٹ پکڑا گیا،تین سال قید اورجرمانے کا خدشہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سکول کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا



















































