منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کاایک بڑی سیاسی جماعت کوبڑاجھٹکا،اہم کھلاڑی ساتھ ملالئے

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) ایم کیوایم کی قومی اسمبلی کی ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر زیب نے 26 ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات ایم کیوایم کی این اے125سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر زیب نے ایم کیوایم کے اراکین شاہ زیب ‘عنصر علی ‘پر ویز ارشد ‘بشری بیگم سمیت 26ساتھیوں نے تحر یک انصاف کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور حکو مت میں 40فیصد پاکستانیوں کو پیٹ پھر کر کھانا نہیں مل رہا اس سے بڑی حکمرانوں کی اور ناکامی کیا ہو سکتی ہے ؟ موجودہ حکمران صرف ناکام نہیں ہوئے بلکہ ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی میں ملک مکاؤ کا انکشاف کوئی نئی بات نہیں پوری قوم جانتی ہے کہ ملک میں تحر یک انصاف کے سواکوئی اور اپوزیشن جماعت نہیں اس لیے ملک کو تحر یک انصاف کے سواکوئی اور جماعت مسائل سے نجات نہیں دلاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات تحر یک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں اور ہم ایسے لوگوں کو تحر یک انصاف میں خوش آمد ید کہتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے لوگوں کی شمولیت سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوں گے اور کارکنوں کو اپنی مر ضی کے نمائندوں کو منتخب کر نے کا موقعہ ملے گا اور پارٹی عہدیدار بھی پارٹی چےئر مین عمران خان کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے اور ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…