اسلام آباد(نیوزڈیسک) توہین رسالت کا قانون،مولانامحمدخان شیرانی کی پیشکش نے سب کو حیران کردیا،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت قانون کا از سر نو جائزہ لینے کی تجویز کے حامی ہیں تاہم حکومت کو اس کے لیے باضابطہ درخواست دینا ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اس قانون کی سزاو¿ں کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے حکومت کو باضابطہ درخواست دینا ہوگی جس کے بعد اس پر بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون پر ملک کے علمائے کرام میں اختلافات پائے جاتے ہیں تاہم حکومت کی درخواست کے بعد کونسل اس قانون پر سنجیدگی سے بحث کر سکتی ہے اور دیکھا جا سکتا ہے کہ اس قانون کے تحت سزائیں سخت ہیں یا پھر ان میں کوئی نرمی بھی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا ایسا ادارہ ہے جو حکومتی قوانین کو اسلامی بنانے سے متعلق اپنی آراء دیتا ہے۔
توہین رسالت کا قانون،مولانامحمدخان شیرانی کی پیشکش نے سب کو حیران کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































