راولاکوٹ(نیوزڈیسک)راولا کوٹ ایئرپورٹ کو جلد ہی دوبارہ پروازوں کے لئے شروع کردیاجائے گا پچیس سال قبل بند ہونے والا راولا کوٹ ایئرپورٹ پی آئی اے نے نئے سرے سے چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے پی آئی اے کے چیئرمین شجاعت عظیم نے تین طیاروں کا انتخاب کرلیا ہے پہلے مرحلے میں راولا کوٹ سے اسلام آباد ہفہ وار دو پروازیں چلیںگی راولا کوٹ سے اسلام آباد پروازمیں تقریباً نصف گھنٹے کا وقت درکار ہوتاہے ، پی آئی اے کے حکام نے راولا کوٹ ایئرپورٹ چلانے کی تیاریوں کاآغاز کردیاہے اور اب ایئرپورٹ کی توسیع کا کام شروع کردیاگیا ہے جس کے لئے گزشتہ روز سروے بھی کیاگیا۔