اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے 20 صوبے ،تیاریاں شروع،اہم اقدام ہوگیا،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ملک میں 20 صوبے بنانے کی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد ایم کیو ایم رہنماو¿ں ریحان ہاشمی، ساجد احمد اور محبوب عالم نے جمع کرائی جس پر شیخ صلاح الدین اور فوزیہ حمید نے بھی دستخط کئے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے ناموں اور حدود کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے کیا جائے۔