اسلام آباد(نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل پرحملہ کے بعد جب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کومعلوم ہواتووہ فوری طورپرنجی ٹی وی چینل کے دفترمیں پہنچ گئے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان اے آروائی چینل کے دفتر پرحملے کی خبرسن کراس کے دفترمیں پہنچ گئے تواس موقع پرصحافیوں نے ان سے ملکی سیاست کے بارے میں سوالات کئے توانہوں نے کہاکہ میں یہاں صرف صحافیوں کی خیریت پوچھنے کے لئے آیاہوں ۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپناکام جاری رکھاہے ۔عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف کے دیگررہنماءشاہ محمودقریشی اورجہانگیرترین بھی موجود تھے جس کے بعد عمران خان نجی ٹی وی چینل کے دفترکے اندرگئے اورعملے سے خیریت دریافت کی ۔