اسلام آباد(نیوزڈیسک) جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرﺅف کوآج نہیں بلکہ چارروزپہلے گرفتارکیاگیاتھا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی حامدمیرنے انکشاف کیاہے کہ مولانامسعود اظہراوران کے بھائی کوآج نہیں بلکہ چارروزقبل گرفتارکیاگیاجبکہ ان کی گرفتاری آج ظاہرکی گئی ہے ۔واضح رہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرﺅف کوقانونی حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ کے حوالے سے پاکستان میں کالعدم تنظیم کے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرﺅف سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔