پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

امریکی قونصل خانے میں انوکھی اوردلفریب شادی کی تقریب

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) شہرقائد میں واقع امریکی قونصل خانے میں پاکستانی اندازمیں ایک انوکھی اوردلفریب شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔امریکی قونصل میں ہونے والی اس تقریب کے دولہا اوردلہن اوربیشتر مہمان امریکی نژاد تھے لیکن سب کے سب پاکستانی رنگ میں رنگے ہوئے تھے۔قونصل خانے میں مہندی کی سیج سجائی گئی اورمغربی دولہا دلہن مشرقی لباس میں ملبوس دوپٹے کے سائے میں سیج پرآئے۔اس موقع پردلہن نے پیلادوپٹہ اورقمیض شلوارزیب تن کیا تو نوشے میاں بھی لال رنگ کے کرتے میں نظرآئے۔دلہن کے ہاتھوں پرمہندی بھی لگائی گئی اوردولہا کونوٹوں کے ہاربھی پہنائے گئے الغرض ہوبہو کسی پاکستانی شادی کا سا منظرتھا۔رسمِ مہندی کے دوران ڈھولکی پرتھاپ پڑی اور دولہا دلہن کے دوستوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔اپنی اس انوکھی شادی میں دولہا دلہن نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔یہ تصاویر کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرشیئر کری تھیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…