اسلام آباد/نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں پٹھان کوٹ حملہ کے بعد جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرﺅف کوقانونی حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ کے حوالے سے پاکستان میں کالعدم تنظیم کے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرﺅف سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔ کالعدم تنظیم جیش محمد کے متعدد کارکنوں کے بھی حراست میں لیا گیا ہے ۔