راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں سوائن فلو سے تین مریض چل بسے۔ تینوں مریض ہولی فیملی اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران ہلاک ہوئے۔ حکومت پنجاب نے سرکاری اسپتالوں میں خصوصی بیڈزمختص کرنے کی ہدایت کردی، ای ڈی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سوائن فلو سے تین مریضوں کی ہلاکت کا انکشاف ہو گیا۔ تینوں مریض ہولی فیملی ہسپتال میں ایک ہفتہ کے اندرفوت ہوئے۔ اب تک سوائن فلو کی 10 مریضوں میں تصدیق ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے خصوصی بیڈزمختص کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈی ایچ او ڈاکٹر رفیق نے کہا ہے کہ ای ڈی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ عملہ چوبیس گھنٹے ما نیٹرنگ کرے گا۔ نجی ہسپتال میں ویسٹریج کی رہائشی فرزانہ سوائن فلو کی شبہ میں اب بھی زیر علاج ہے۔