کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کلا کوٹ کے علاقے میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ، جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعوی ہے کہ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتا خوری اور کریکر حملوں جیسی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے،ملزمان کی شناخت آصف اور فیضان عرف شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔