بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نے راہداری پر اے پی سی کا فیصلہ کر لیا،گورنر پنجاب

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی راہ داری منصوبے پر قومی اتفاق رائے کیلئے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے،چند روز میں تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام آئی ٹی شعبے میں خواتین کیلئے روزگار کے موضوع پرمنعقدہ تقریب منعقد سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ محض سڑک کا نام نہیں،اس میں چاروں صوبوں کی ترقی پنہاں ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قومی منصوبوں پر سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نےسی پیک پر اے پی سی بلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔تقریب میں شریک آئی ٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ وئیر بنانے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، آئی ٹی کی تعلیم یافتہ خواتین گھر بیٹھ کر بھی باوقار روز گار حاصل کر رہی ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی شعبے میں کام کرنیوالی خواتین کی تعداد 25 فیصد ہے جس میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے ،زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح اب آٹی میں بھی خواتین نے اپنی قابلیت کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…