بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی پیروں، نجومیوں اور عاملوں کے برے دن شروع

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جعلی پیروں، نجومیوں اور عاملوں پر مستقل پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں ا?ئینی درخواست دائر کردی گئی۔روحانی عامل،پیر فقیر ،ماہرین فلکیات، کالے علم کے جادوگر، سفلی علوم کے ماہراب تیارہو جائیں،دھوکا دہی سے عوام کو لوٹنے والوں کے گرد اب گھیرا تنگ ہونے لگا ہے،کیونکہ کالا دھندابند کرانے کیلئے معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔آئین کے آرٹیکل 184تین کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ روحانی عمل کے نام پر جعلسازی کا کام پورے ملک میں جاری ہے اورناخواندہ افراد اپنی جمع پونجی سمیت لوٹے جا رہے ہیں۔درخواست گزار شہری فیض الدین نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ پاکستان بھر میں تمام روحانی عاملوں ،پیروں فقیروں ،ماہر ین فلکیات، کالے علم کےجادو ، سفلی علوم کےماہرین سمیت ایسے ہی دیگرلوگوں کو اس وقت تک کام سے روک دے جب تک ان شعبوں کے بارے میں ملک میں موثر قانون تشکیل نہیں پاتا۔درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون و پارلیمانی امور،وزارت مذہبی امور ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…