کوئٹہ(نیوزڈیسک)ن لیگ اور ق لیگ کی ایک اورمشترکہ اننگز کا آغاز،بلوچستان میں ن لیگ اور ق لیگ پھر اتحادی،12رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کابینہ سے حلف لیا۔گورنر ہاﺅس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری، اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے نواب چنگیز خان مری، میر سرفراز بگٹی، سردار سرفراز چاکر ڈومکی، پشتونخواہ میپ کےڈاکٹر حامد اچکزئی، عبد الرحیم زیارتوال، سردار غلام مصطفےٰ ترین اورنواب ایاز جوگیزئی شا مل ہیں۔ مسلم لیگ ق کے شیخ جعفر مندوخیل نے بھی صوبائی وزیر کاحلف اٹھالیا۔ قلم دانوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔