کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی میں گٹرابلنا اور پا نی کی لائنیں پھٹنا سازش ہے،،مخالفین جان بوجھ کر صورت حال کو خراب کر رہے ہیں۔کراچی کی بڑی شاہراہوں پر گٹر ابلنا اور پانی کی لائنیں پھٹنا معمول بن گیاہے، جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر بیماریوں میں اضافہ کرنے لگے ہیں ،کراچی میں اس صورت حال پر سندھ کے وزیربلدیات جام خان شورو اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کراچی میں گٹروں کا ابلنا اور پا نی کی لائنوں کا پھٹنا سازش ہے۔مخالفین ریت کی بوریاں، گائے کی سری گٹروں میں ڈال دیتے ہیں۔