لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کرکٹر محمد عامر کے اکیلے ہوٹل سے باہر نکلنے اور کسی سے بھی ملاقات کرنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ تمام کھلاڑی کی کسی بھی نجی پارٹی میں شرکت پر بھی پابندی ہو گی ۔ پی سی بی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کھلاڑیوں کی کسی بھی نجی پارٹی میں شرکت پر پابندی عائد ہو گی جبکہ کسی بھی قسم کی دوا استعمال کرنے سے قبل بھی ڈاکٹر سے اجازت لازمی ہو گی ۔ اس کے ساتھ دوستوں اور عزیز و اقارب سے ملنے کے لئے بھی ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کرنا ہو گا ۔ضابطہ اخلاق میں محمد عامر کے اکیلے ہوٹل سے سے باہر نکلنے اور کسی سے ملاقات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاف پر دستخط کر دیئے اور خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو فوری وطن واپس بھیج دیا جائیگا ۔ دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج (ہفتہ )کو کراچی اور پھر اتوارکی صبح نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگی ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 15جنوری سے ہو گا ۔ تین ٹی ٹونٹی میچز22 ،17، 15جنوری کو اور تین ون ڈے میچز 31 25,28,اجنوری کو نیوزی لینڈ میں ہوں گے۔