پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز اور مودی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہونے کی امید ہے، نجم سیٹھی

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختصر سیریز ہونے کی امید ہے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباو¿ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی، پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے،یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے۔وہ اتوار کو کراچی میں سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کے پویلین کا افتتاح کے بعد مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔نجم سےٹھی نے کہا کہ پوری دنیا محمد عامر کی طرف دیکھ رہی ہے اور ان کی شمولیت پر کئی سوالات اٹھتے ہیں انہیں اپنا رویہ درست رکھنا ہوگا۔محمد عامر کے حوالے سے پی سی بی مکمل تعاون کرے گا۔یاسر شاہ کو بھی کرکٹ بورڈ مکمل سپورٹ کرے گا اور ان کی کم سے کم سزا کی کوشش کریں گے ،چاہتے ہیں کہ یاسر شاہ جلد ٹیم میں واپس آجائیں۔یاسر شاہ کا دوبارہ ٹیسٹ کرانے کیلئے آئی سی سی کو درخواست دے دی ہے،۔ نجم سیٹھی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کو ایک بار پھر ہوا دی اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شارٹ سیریز ہونے کی امید ہے۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی معافی کیلئے عوامی دباو¿ تھا۔ محمد عامر کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بنا کر رکھنا ہوگی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…