ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جگر میں بننے والا قدرتی ہارمون شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مددگار

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جگر میں ایک ایسا ہارمونز بنتا ہے جو جسم میں شوگر کے لیول کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق اس ہارمون کا نام ’فائیبرو بلاسٹ گروتھ ہارمونز ‘ایف جی ایف 21 رکھا گیا ہے جو شوگر کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک اور مزید شوگر کھانے کی خواہش میں بھی تناسب قائم کرنے میں مدد گار ہے۔ یہ ہارمون شوگر کی بڑھتی ہوئے مقدار پر قابو پانے کے لیے خون میں داخل ہو کر دماغ کو سگنل بھیجتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہارمونز سے مریض کی خواراک کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور موٹاپے کا علاج بھی ممکن ہے۔ فارماکولوجی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کوئی جگر میں بننے والا شوگر کو ریگولیٹ کرنے والا انٹی ٹوڈ دریافت ہوا ہے جبکہ گذشتہ تحقیقات میں دریافت ہونے والے ہارمونز کاکسی مخصوص میکرونیوٹرنٹس جیسے کے کاربوہائیڈریٹس ، پروٹین یا روغن کی مقدار کے ساتھ براہ راست تعلق نہیں دیکھا گیا جبکہ ایف جی ایف 21 انسولین کی حساسیت کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ماہرین نے اپنی تحقیق کو جنیاتی طور پر تبدیلیوں کے حامل چوہوں کے دو گروپس پر آزمایا۔ماہرین نے چوہوں کے ایک گروہ کو ایف جی ایف 21 انجکشن کے ذریعے دیا اور انہیں نارمل یا شوگر سے بھرپور خوراک دی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ چوہوں کا وہ گروہ جنہیں ہارمون دیا گیا تھا نے بہت کم شوگر کھائی جبکہ انکی شوگر کو کھانے کی خواہش میں بھی کمی واضح دیکھی گئی تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ایف جی ایف کے جسم میں عمل کرنے کے مراحل کا ابھی مطالعہ کیا جا رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطالعہ کی توجہ کا مرکز زیادہ تر دماغ کا حصہ ہائیپوتھیلیمس ہے جو کھانے کی عادات اور ہومیوسٹیسز کو ریگولیٹ کرتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…