سعیداجمل اور یاسر شاہ پرپابندی کے بعدپاکستانی ٹیم میں ایک اوردھماکہ خیز انٹری،ڈوپ ٹیسٹ پر پابندی کا شکار یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو تربیتی کیمپ میں شامل کر لیا گیا،ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے صرف ایک ون ڈے انٹرنیشنل انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں دو وکٹیں حاصل کی تھیں،بیس سالہ نوجوان ٹیلنٹ ظفر گوہر کا فرسٹ کلاس کیرئیر بھی شاندارہے جس میں انہوں نے صرف تیرہ میچوں میں 56وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یقینا ظفر گوہر پاکستانی کرکٹ شائقین کی توقعات پر پورا اترنے ہوئے پاکستان کے بدخواہوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیںگے قذافی اسٹیڈیم میں جاری دورہ نیوزی کے لئے تربیتی کیمپ کا آٹھواں روز ختم ہو گیا۔ ٹریننگ کے دوران چیئرمین شہریار خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ پر یہ تاثر غلط ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کی آگاہی نہیں دیتا۔ قومی کرکٹرز کو ڈوپنگ پر سالانہ 100 گھنٹے کے لیکچرز دئیے جاتے ہیں، سخت مو¿قف اختیار کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کو کبھی برداشت نہیں کریں گے، یاسر شاہ کے حوالے سے شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی تفصیلی رپورٹ آنے کا انتظار ہے، اپیل سمیت دیگر لائحہ عمل پر حکمت عملی مرتب کریں گے۔اس سے پہلے یاسر شاہ اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی بلڈ پریشر کی دوا انجانے میں کھا لی تھی۔ کیویز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے لئے عارضی طور پر آئی سی سی پابندی کا شکار یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو کیمپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔