لاہور(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے سیشن کا آغاز ہو گیا ، لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا گیا جبکہ محمد حفیظ، اظہر علی اور محمد عامر نے بھی کیمپ میں شرکت کی ۔نیوزی لینڈ کے دورہ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہورمیں جاری ہے ۔تربیتی کیمپ کے دوسرے سیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔گذشتہ روزقومی کرکٹرز ایک دن آرام کے بعد پھر قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریاں جاری ہیں ،محمد حفیظ ،اظہر علی اور محمد عامر کیمپ میں ٹریننگ کے لیے تو پہنچے لیکن محمد حفیظ فٹنس مسائل میں گھر گئے ان کی پنڈلی میں تکلیف ہے،جس پر ڈاکٹر نے انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیلئے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کسی بھی بدنظمی سے بچنے کیلئے محمد عامر، محمد حفیظ اور اظہر علی کو الگ گروپوں میں رکھا گیا ہے۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی پریکٹس کی اورفٹنس بہتربنانے کے لئے مختلف قسم کی ورزشیں کیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر ٹریننگ کیمپ میں شامل ہوئے۔ٹیم مینجمنٹ نے بھی واضح کیا ہے محمد حفیظ کی پنڈلی میں تکلیف ضرور ہے لیکن وہ ٹریننگ کیمپ میں رہیں گے۔ پنڈلی میں تکلیف ہے جس کے باعث انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔