اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

یاسرشاہ پرپابندی،کونسی ڈرگ استعمال کی؟اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ سب سامنے آگیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)یاسرشاہ پرپابندی،کونسی ڈرگ استعمال کی؟اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ سب سامنے آگیا، کلورٹالیڈن ڈرگ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل ہے، تاہم اس ڈرگ کا استعمال کئی بیماریوں کا علاج کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی کلورٹالیڈن مو¿ثر ہے۔ وزن کم کرنے اور آنکھوں کے ڈراپس میں بھی کلورٹالیڈن کا استعمال کیا جاتا ہے، دیگر ڈرگز کا اثر زائل کرنے کے لئے بھی کلورٹا لیڈن مو¿ثر ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیںمعطل کر دیاہے ۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 13 نومبر کو یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا۔ جس میں یہ سامنے آئی ہے کہ یاسر شاہ نے کورتھیلیڈون نامی ایک دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز 22 اکتوبر 2014 کو کیا وہ اپنے ٹیسٹ کیرئر میں ابھی تک چھہتر وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ، کھلاڑی آئی سی سی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔یاسر شاہ پہلے لیگ اسپنر ہیں جنہیں پہلے دس ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہوا ، گرین شرٹس کے اسٹار اسپن باو¿لر نے اپنے ایک روزہ کیرئر کا آغاز ستمبر 2011 میں کیا تھا ، یاسر شاہ قومی ٹیم کو بہت سی فتوحات دلوا چکے ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پوری دنیا میں نام کما چکے ہیں۔واضح رہے کہ یاسر کے ڈوپ ٹیسٹ کا دوسرا نمونہ مثبت آنے کی صورت میں ان کو آئی سی سی کی طرف سے لمبی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی کی طرف سے ابھی تک باقاعدہ سزا کا اعلان نہیں کیا گیا۔کرکٹ مبصرین نے یاسر شاہ کی معطلی کو پاکستان کی کرکٹ کے لیے انتہائی افسوسناک خبر قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرز شعیب اختر، محمد آصف اور عبدالرحمان پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے پابندی عائد ہو چکی ہے۔ شعیب اختر اور محمد آصف 2006 میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی پاداش میں پابندی کا سامنا کر چکے ہیں۔ شعیب اختر پر دو سال کی اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی تاہم بعد میں دونوں بولروں کی اپیل پر پابندی ہٹا دی گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے سری لنکن بلے باز کشال پریرا کو بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…