کراچی(نیوزڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ مختلف انداز میں منائی، انہوں نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کی پہلی سالگرہ غریب اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی ۔وسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے بیٹی کیلئے تحفے سمیٹنے کی بجائے، بیٹی کی جانب سے دیگر بچوں میں تحفے تقسیم کئے۔کرکٹ کے سپر اسٹاروسیم اکرم اور شنیرا اکرم نے اپنی بیٹی عائلہ کی پہلی سالگرہ کی تقریب کیلئے مقام چنا ایک کرکٹ گراؤنڈ۔معین خان اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں سالگرہ کے کیک پر وسیم اکرم کے ملک پاکستان اور شنیرا کے ملک آسٹریلیا کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ناساز طبیعت کی وجہ سے عائلہ تو برتھ ڈے پارٹی میں موجود نہ تھیں اس لئے وسیم اکرم نے ان کی جگہ کیک کاٹا۔
تقریب کے موقع پر وسیم اور شنیرا کے گرد کئی بے سہارا بچے ضرور موجود تھے جنہیں اکرم فیملی کی جانب سے تحفے دیئے گئے، شنیرا اور وسیم اکرم نے جیو نیوز کو بتایا کہ دوسرے بچوں کو خوشیاں باٹنا ان کی جانب سے بیٹی کو سالگرہ کا تحفہ تھا ،تقریب میں موجود بچوں نے بھی اس موقع کو خوب انجوائے کیا۔ویسے تو سالگرہ میں بچے اپنے لئے تحفہ وصول کرتے ہیں لیکن وسیم اکرم نے اپنی برتھ ڈے گرل عائلہ کی جانب سے دیگر بچوں کو تحائف دے کر ایک نئی روایت قائم کردی ہے
سوئنگ کے سلطان نے بیٹی کی سالگرہ کیسے منائی ؟دوسرے کے لئے مثال بن گئے
26
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں