جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اظہر علی اور محمد حفیظ کے بعد عمر اکمل نے محمد عامر پر بجلی گرادی

datetime 26  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)اظہر علی اور محمد حفیظ کے بعد عمر اکمل نے محمد عامر پر بجلی گرادی،ایسی بات کہہ دی کہ جواب دینا مشکل ہوگیا قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربے کار بلے باز محمد حفیظ کے بعد مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔عمر اکمل نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مجھے ٹیم سے ڈراپ کر دیا جا تا ہے لیکن اسپاٹ فکسر کو آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے تحفظات سے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کردیا تھا کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ مصباح الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر کی ٹیم میں واپسی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہو گا کہ عامر کی واپسی سے مستقبل میں ٹیم پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…