بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مصباح الحق کو بھی محمد عامر کی واپسی پر تحفظات

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مصباح الحق نے بھی محمد عامر کی واپسی پر تحفظات کا اظہار کردیا،ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ پیسر کی ٹیم میں شمولیت پر ہونے والی مشکلات کا کسی کو اندازہ نہیں، طرح طرح کے سوالات کپتان کو جھیلنا پڑیںگے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ محمد عامر کی واپسی نہ صرف میرے بلکہ کپتانوں اور کھلاڑیوں سب کے لیے ایک مشکل موضوع ہے، سب کے تحفظات ہیں جو یقینا پی سی بی میں موجود کئی عہدیداروں کے بھی ہوںگے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ پیسر نے سزا پوری کر لی، یہ بات اپنی جگہ ہے کہ سب نے انھیں معاف کر دیا کیونکہ ان کے ساتھ کسی کی ذاتی لڑائی تو ہے نہیں لیکن واپسی کا اثر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔اس کا ابھی کسی کو بھی اندازہ نہیں ہے، کسی بھی کپتان کے لیے محمد عامر کی موجودگی میں صورتحال کا سامنا کرنا انتہائی مشکل ہو گا، پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی، محدود اوورز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی وجہ سے میں کیمپ میں بھی شامل نہیں، اس لیے فی الحال میرا مسئلہ نہیں لیکن اس سے قبل قومی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں۔ان حالات میں کپتانوں کوتندوتیز سوالات جھیلنے پڑیں گے، اسٹیڈیمز میں کراوڈ کے شدید ردعمل کا بھی سامنا ہوگا، محمد عامر انگلینڈ میں کھیلنے جائیں گے تو زیادہ پریشانی ہوگی، لہٰذا یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر بہت سوچ بچار کی ضرورت ہے۔پی سی بی کی طرف سے تحفظات دور کرنے کی کوششوں کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ معلوم ہوا تھا کہ ایسی کوئی سرگرمی ہوگی لیکن میرے علم میں نہیں کہ ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا، امید ہے کہ اس ضمن میں بات کی جائے گی



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…